شوگر مل مالکان کی چاندی، مزید ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈھائی لاکھ ٹن مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پہلے ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے جا چکی ہے جس کے بعد مزید چینی برآمد کی منظوری دی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی نے پاکستان سٹیٹ آئل کو 10 ارب روپے کا بیل آوٹ پیکیج دینے کی منظوری بھی دی ہے۔

ای سی سی اجلاس میں کمیٹی نے افغانستان میں پاکستان کے زیر انتظام ہسپتالوں کو ایک ارب روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ای سی سی کی جانب سے پنجاب میں کھاد کے دو کارخانوں کو 3 جنوری سے ایل این جی سپلائی روکنے کی منظوری دی گئی جبکہ درآمدی یوریا کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری فی الحال مؤخر کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close