مریم نواز کا پارٹی عہدہ تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے تنظیمی فیصلے کا اعلان کردیا۔شہبازشریف نے مریم نواز کو پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مقرر کردیا۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر کے فیصلے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا۔شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پارٹی کا ’چیف آرگنائزر‘ بھی مقرر کر دیا، پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی۔مریم نواز شریف تمام سطح پر پارٹی کو ری آرگنائز کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close