اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرِ اعظم، عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف کارروائی جاری رکھے۔ فاضل جج نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن تحریکِ انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا،
سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے۔ حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کے لیے با اختیار بناتا ہے، تحریکِ انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے کی دفعہ چیلنج کر رکھی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں