پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ، ایک اتحادی جماعت کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دینے سے معزرت کر لی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان مظاہر شگری کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی ایم پی اےسیدہ زہرہ نقوی پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔ ترجمان مظاہر شگری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ ایم ڈبلیو ایم قیادت کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close