ظلم کی شام ڈھل چکی جلد نیا سویرا ہوگا، نوازشریف کی قوم کو نئے سال کی مبارکباد

لندن(پی این آئی) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم و زیادتی کی، اب ظلم کی شام ڈھل چکی ،جلد نیا سویرا ہوگا۔قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا کہ میرا دل قوم کے ساتھ دھڑکتا ہے، کوئی دن کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔نوازشریف نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال امید سحر لائے، پاکستان ترقی، امن اور استحکام کی منازل طے کرے، بہت جلد قوم کے ساتھ مل کر خوشی کے دن پھر سے منائیں گے۔

مسلم لیگ (ن )کے قائد نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم و ذیادتی کی، ظلم کی شام ڈھل چکی جلد نیا سویرا ہوگا، مشکل وقت میں ذیادتیاں سہنے والے جانثاروں کو فراموش نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close