پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کا وقت طے پا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کا وقت طے پا گیا۔بدھ کو پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کی قیادت میں اسپیکر سے ملے گا،مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، سابق چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر اور پرویز خٹک سمیت دیگر اراکین تحریک انصاف کے وفد کا حصہ ہونگے ،

تحریک انصاف کا وفد (آج) بروز جمعرات صبح ساڑھے گیارہ بجے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کریگا ،پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close