حکمران اتحاد نے چودھری پرویز الٰہی کی ناکامی کیلئے پلان بی تیار کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی)حکمران اتحاد نے پرویز الٰہی کی ناکامی کے لیے پلان بی تیار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی حکمت عملی ناکام بنانے کے دعویدار حکمران اتحاد جسے اس نے پلان اے کی کامیابی قرار دیا اب اس نے پنجاب اسمبلی کے مخصوص ممبران سے حتمی روابط کیلئے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے جسے پلان بی کا نام دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق

وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کی حالیہ ملاقات میں اس پلان پر گراس روٹ لیول تک بات چیت ہوئی جس کے تحت مخصوص ممبران سے روابط کی تکمیل اور مثبت نتیجہ خیزی حکمران اتحاد کے نزدیک پرویز الٰہی کیلئے ایوان سے اعتماد کے ووٹ میں ممکنہ ناکامی کی سب سے بڑی وجہ ہوگی، روابط کیلئے تجویز کیے گئے ممبران مبینہ طور پر پنجاب کی حکمران جماعتوں سے اختلاف رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ کام آصف زرداری،

چوہدری شجاعت ،جہانگیر ترین اور ن لیگ کے اہم رہنما مکمل کریں گے، اسی پلان کے تحت قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ممکنہ طور پر 5 جنوری کو واپس وطن آرہے ہیں۔حکمران اتحاد نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کے استعفے کی نا منظوری کو پی ٹی آئی اور پرویز الٰہی کے مابین عارضی سیٹلمنٹ قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close