پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نمبر پورے نہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نمبر پورے نہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے 4 پانچ ایم پی ایز عمرہ کرنے گئے ہیں، ایک ایم پی بیٹے کی کیمو تھراپی کے لیے گئے ہوئے ہیں، اجلاس کے لیے اتنا وقت تو دینا چاہیے کہ ایم پی ایز واپس آ جائیں۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوگی، جمعہ کو اس حوالے سے عمل شروع ہو گا اور ایک ہفتے میں مکمل ہوگا۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے،

گورنر راج بھی نہیں لگے گا، پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں ساتھ تحلیل کی جائیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close