عام انتخابات 2023 میں، عمران خان وزیراعظم ہوں گے، تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا دعویٰ

کوئٹہ (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دعوی کیا ہے کہ 2023 میں عام انتخابات ہونے اور عمران خان وزیر اعظم بننے جارہے ہیں۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں شمولیتی جلسے سے خطاب میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد بلوچستان میں بھی حکومت تحریک انصاف بنائے گی۔ اسد عمر نے کہا کہ ہمارے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا،

جو چوروں کے ٹولے سے برداشت نہیں ہوا اور بین الاقوامی سازش کے ذریعے ہماری حکومت ختم کر کے بوٹ پالش کرنے والے چیری بلاسم کو ملک پر مسلط کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں تحریک انصاف کی محنت سب کو نظر آ رہی ہے، ہمارے دور میں میں بلوچستان کی ترقی کے لیے 6 سو ارب کا ترقیاتی بجٹ دیا گیا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس پر ہمارے کئی ساتھیوں نے اعتراض کیا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ پیچھے رہ گئے ہیں، ہم 6 سو ارب دیں گے اور انہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close