لاہور(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے اور بزرگ سیاست دان کی خیریت دریافت کی جبکہ گلدستہ بھی پیش کیا،
وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان بھی ملاقات میں موجود تھے،دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا کیا گیا،وزیراعظم نے معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے حوالے کی جانے والی کوششوں سے چوہدری شجاعت کو آگاہ کیا، جس پر مسلم لیگ ق کے سربراہ نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا، دونوں قائدین نے باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر اور مضبوط بنانے پراتفاق کیا،دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام اور قریبی تعاون ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے ضروری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں