حکومت نے پیٹرول سستا کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے کمی کا اعلان، پٹرول 10 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 10 روپے جبکہ مٹی کا تیل بھی 10 روپے سستا کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی جس میں 16 دسمبر سے پٹرول 9 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 82 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ 16 دسمبر سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے، جس کے تحت پٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنی کا مارجن پٹرول پر 2 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایک روپے فی لیٹر بڑھائے جانے کی توقع ہے۔دوسری طرف عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں ایک بار پھر کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ کروڈ کے امریکی ذخائر میں بڑا اضافہ ہونے کی اطلاعات ہیں، نیویارک کنٹریکٹ کے تحت سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج کے مارننگ ٹریڈ میں برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 38 سینٹ کی کمی کے ساتھ 80.30 ڈالر فی بیرل پر طے پائے۔جب کہ ڈبلیو ٹی آئی(ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کروڈ کی سپلائی 30 سینٹ کی کمی کے ساتھ 75.09 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی، امریکن پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ نے یو ایس کروڈ انونٹریز میں 9گزشتہ ہفتے کا ذخیرہ بڑھ کر 7.8 ملین بیرل کروڈ بتایا گیا ہے جب کہ رائٹرز اینالسٹ پول میں اس ذخیرہ میں 3.6 ملین بیرل کمی آنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

اسی حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کم ازکم 80 روپے کمی ہونی چاہیے، آج عالمی مارکیٹ میں تیل کی قمیت انتہائی کم ہو کر 76 ڈالر فی بیرل کے قریب ہو گئی ہے، عمران خان دور میں جب عالمی مارکیٹ میں قیمت 100 ڈالر سے بھی زیادہ فی بیرل تھی تو عوام کے لیے پیڑول 150 روپے اور ڈیزل 146 روپے لیٹر تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close