توشہ خانہ کیس، عدالت نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں الیکشن کمیشن کی عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست پر آج سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے فیصلہ سنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا ٹرائل 9 جنوری کو شروع ہو گا۔

یہ بات اہم ہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس پرفوجداری کارروائی کی درخواست دائر کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close