میران شاہ میں خود کش دھماکا، پاک فوج کے جوان سمیت 2 شہید، 9 افراد زخمی ہو گئے

میران شاہ (پی این آئی) آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کی جانے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کی زد میں آ کر پاک فوج کے جوان اور شہری سمیت 2 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش دھماکے میں حوالدار محمد امیر شہید ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری بھی شہید ہوا ہے جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حوالدار محمد امیر کی عمر 30 سال تھی جن کا تعلق میانوالی سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ خود کش دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close