لاہور (پی این آئی) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سری پائے کے ساتھ بغیر گنے روٹی اور نان کھانے والے شہریوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کے لیے کل اجلاس بلا لیا ہے۔اس حوالے سے نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹا اور میدہ مہنگا ہو گیا ہے، گیس بھی نہیں مل رہی، لکڑی اور ایل پی جی مہنگی ہے۔
نان بائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ نان اور روٹی 2 سے 3 روپے مزید مہنگی کرنا پڑے گی۔ یہ بات اہم ہے کہ لاہور میں اس وقت روٹی 14 روپے اور نان 22 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں