حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات ناکام، اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی کو کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی ڈی ایم حکومت اور قومی اسمبلی میں بڑی اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے درمیان صدر عارف علوی کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں اور اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اس دفعہ پاکستان تحریک انصاف کو منا کر اسمبلی میں لانے کا میرا موڈ نہیں ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بنیادی طور پر صدر عارف علوی کے ساتھ ملاقات معیشت پر تھی اور صدر عارف علوی نے خواہش ظاہر کی تھی کہ معیشت پر بریفنگ دوں۔

ان ملاقاتوں کے دوران صدر عارف علوی سے پی ٹی آئی سے بات چیت کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی کیونکہ عارف علوی چاہتے تھے بات چیت ہونی چاہیئے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی سے شرائط کے ساتھ بات چیت نہیں ہوسکی اور مقررہ وقت سے پہلے انتخابات نہیں ہو سکتے جبکہ مالیاتی ایمرجنسی کی گنجائش نہیں ہے۔ مردم شماری پر ایم کیو ایم اور بلوچستان کے تحفظات تھے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ انتخابات سے پہلے مردم شماری نہ ہوئی تو قانونی مسئلہ بن سکتا ہے اور اس دفعہ میرا موڈ نہیں کہ پی ٹی آئی کو منا کراسمبلی میں لےآؤں۔ پی ٹی آئی پاکستان کے مفاد پر کمپرومائز کر رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close