حکومت ،پی ٹی آئی میں مذاکرات دوبارہ شروع، صدرعلوی سے اسحاق ڈار کی ملاقات، وزیر اعظم کا پیغام پہنچادیا

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں وزیرخزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام صدر مملکت تک پہنچایا۔بدھ کو ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت عارف علوی کے درمیان ہونے والی ملاقات 20منٹ تک جاری رہی۔ذرائع کے مطابق دونوں اہم شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی کے جلد انتخابات کے مطالبے اور حکومتی اتحادیوں کے نکتہ نظر پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا موقف سامنے رکھا۔ اس موقع پر پاکستان متحدہ موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے متوقع مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں