انتخابات 2024 تک ملتوی ہو سکتے ہیں، ترجمان پی ڈی ایم نے وجہ بھی بتا دی

اسلام آ باد (آئی این پی ) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا وژن بھینس بیچنے سے شروع ہو کر گھڑی فروخت پر ختم ہوا، ان کی معیشت انڈے اور مرغی سے شروع ہو کر کٹوں پر ختم ہوئی۔ پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا بچوں کا کھیل ہے نہ ہی کرکٹ میچ، عمران خان اپنی مرضی کی الیکشن کی تاریخ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن اکتوبر 2023 میں ہی ہوں گے، معاشی حالات نے اجازت نہ دی تو انتخابات2024تک ملتوی ہوسکتے ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم کا یہ بھی کہنا تھا کہ 14 جماعتوں کی قومی حکومت قائم ہے، جنہوں نے 4 کروڑ سے زائد ووٹ لیے۔ عمران خان کا وژن بھینس بیچنے سے شروع ہو کر گھڑی فروخت پر ختم ہوا، مگر ہماری حکومت عوامی فلاح کیلئے کام کر رہی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں