عمران خان کو مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ واپسی کی دعوت دیئے جانےکا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کو مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ میں واپسی کی دعوت د یئے جانے کا امکان ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات میں آصف زرداری اور اسحاق ڈار اہم کردار ادا کریں گے اور عمران خان کو غیر مشروط بات چیت کا پیغام بھجوایا جائے گا۔روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے وزیر اعظم شہبازشریف پارٹی مشاورت کے بعد اتحادی رہنمائوں سے مشاورت کریں گے۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کے بعد صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات متوقع ہے کیونکہ صدر عارف علوی پی ڈی ایم کے ساتھ رابطے کا واحد ذریعہ ہیں۔دونوں رہنما ئو ں کے درمیان متوقع ملاقات مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے جس میں انتخابات کی تاریخ کے فوری اعلان کے مطالبے پر نرمی زیر بحث آئے گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجیدہ مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کو شرائط کے بغیر ہاتھ بڑھانا ہوگا جبکہ اصلاحات کے بغیر الیکشن میں نہیں جایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close