اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کے مشروط مذاکرات کی پیش کش پر دو لفظی ردعمل جاری کر دیا ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کومشروط مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔اس کے جواب میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے دو لفظی ردعمل دیا ہے اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اکتوبر2023‘۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی حکومت کو مشروط طور پر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں اور انتخابات کی تاریخ دیں، اگر ہم نے پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کی اسمبلیاں تحلیل کیں تو 66فیصد نشستوں پر انتخابات ہوں گے،مسلم لیگ (ق) ہمارے ساتھ کھڑی ہے اور پرویز الٰہی نے مکمل اعتماد دیا ہے کہ میں جب چاہوں گا وہ اسمبلی تحلیل کر دیں گے، اسمبلیاں تحلیل کرنے کے پیچھے صرف ایک مقصد پاکستان ہے
جو معاشی طور پر تباہی کی طرف جارہا ہے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے دورے میں پاکستان کا ڈیفالٹ رسک5فیصد تھا جو آج 100فیصد سے اوپر چلا گیا ہے،باہر کی دنیا سمجھ رہی ہے کہ پاکستان قرضے واپس نہیں کر سکتا اور دیوالیہ ہونے جارہا ہے۔ملک کی 88فیصد کاروباری برادری نے کہا کہ انہیں حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد نہیں ہے،نہ اندر اعتماد ہے نہ باہر ہے، ان کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں