عمران خان نے نئے آرمی چیف کو مبارکباد دے دی

لاہور(پی این آئی)سابق وزیر اعظم اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بانی پاکستان کے فرمان کو شیئر کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سید عاصم منیر کو مبارکباد کا پیغام جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباددی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے جنرل سید عاصم منیر کو بھی نیا چیف آف آرمی سٹاف بننے پر مبارکباددی ہے۔اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کاکہناہے کہ امید ہے نئی ملٹری لیڈرشپ ریاست اور قوم کے درمیان خلیج کو کم کرے گی ،ان کاکہناتھا کہ ریاست کی طاقت اس کے لوگوں سے حاصل ہوتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close