جنرل باجوہ الوداع، پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منصب سنبھال لیا

راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج کے 17 ویں سربراہ جنرل عاصم منیرنے آج صبح 10 بجے آرمی اسٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہونے والی پروقار تقریب میں اپنے منصب کا چارج سنبھال لیا، نئے آرمی چیف کیلئے کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سونپ دی۔پاک فوج کے جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے اور منصب سنبھالنے والے جرنیلوں کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔ جنرل عاصم منیر کی کمان سنبھالنے

کی تقریب میںبحریہ اور فضائیہ کے سربراہان، اعلیٰ سول، فوجی افسران شریک ہوئے۔بتایا گیا ہے کمانڈ کی چھڑی کو کمانڈ اسٹک بھی کہا جاتا ہے، آرمی کمان کی یہ چھڑی انگریزوں کے دور سے فوجی روایت کا حصہ چلی آ رہی ہے۔ کمانڈ اسٹک ون اسٹار یعنی بریگیڈیئر کے عہدے کے افسران کو سونپی جاتی ہے، یہ اسٹک افسران کو سبکدوش ہونے والے افسران کی جانب سے دی جاتی ہے۔ پرانے افسران آنے والے نئے افسر کو یہ چھڑی سونپ کر خود نئی چھڑی تھامے نئے عہدے پر ترقی کر جاتا ہے اور یہ سلسلہ آرمی چیف پر جا کر ختم ہوتا ہے۔گذشتہ روزآج کی تقریب تبدیلی کمان کیلئے پاکستان آرمی کے دعوت نامے جاری کردیئے گئے تھے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں