آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی صدر اور وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں

اسلام آباد (پی این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کل ریٹائر ہو رہے ہیں، پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کل ہو گی۔جیو کے مطابق کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں جنرل قمرجاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے اور جنرل عاصم منیر پاک فوج کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں سابق عسکری قیادت بھی شریک ہو گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت سے ایوان صدر اور وزیر اعظم سے پی ایم ہاؤس میں الوداعی ملاقاتاتیں کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close