عمران خان کے بنی گالہ کے بجائے لاہور جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی ) چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم کے بنی گالہ کی بجائے لاہور جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان شوکت خان کے علاوہ اپنے علاج کہیں اور یا کسی دوسرے ہسپتال سے نہیں کروانا چاہتے اس کے علاوہ وہ اپنی سیاسی سرگرمیاں لاہور سے ہی بیٹھ کر چلانا چاہتے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ خدشہ بھی لاحق تھا کہ اگر وہ بنی گالہ گئے تو انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے یا پھر متنازعہ بیانا ت کے باعث انہیں کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close