پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفے، آئندہ 24 گھنٹے اہم قرار دے دیئے گئے

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کی طرف سے پاکستان کی چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی سے استعفے کے عمران خان کے اعلان کے حوالے سے آئندہ 24 گھنٹے اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر غور کیا ہو گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میں سندھ اور بلوچستان اسمبلی سے مستعفی ہونے کی تاریخ پر بھی غور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں سے پاکستان کی اسمبلیوں کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی جبکہ دو اسمبلیوں سے استعفوں اور دو کے تحلیل ہونے سے عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں