جنرل ساحر شمشاد نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (پی این آئی)جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں جنرل ساحر شمشاد کے لیے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں تینوں مسلح افواج کے ریٹائرڈ و حاضر سروس افسران بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کو تینوں مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close