اعظم سواتی کو رات گئے پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی سینئر رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو گزشتہ رات کو ایف آئی اے نے ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، انہیں اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی سینیٹر نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کو سوشل میڈیا پر ان کے نام لکھ کر گالیاں دی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں ان افسران کے خلاف ہر قانونی و اخلاقی فورم کا استعمال کروں گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close