مظفرآباد (آئی اے اعوان) بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان کو بر قرار رکھنے اور سول انتظامیہ کی مد د کے کے لئیے پاک فوج نے اپنی ذمہ داریاں سمبھال لیں۔ پاک آرمی کے دستے امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے بارے سول انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ پاک آرمی کی چھاونیوں، کنٹونمنٹ اور آرمی کے علاقوں کے علاوہ بھی مکمل طور پر موبلائزڈ ہیں، پاک آرمی کے دستے کسی بھی ایمرجنسی سے نبرد آزما ہونے کیلئے پیٹرولنگ کررہے ہیں،
مختلف مقامات پر سیکورٹی فورسز اور QRF قائم کر دیے گئے ہیں اور تمام علاقوں کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، شہری کسی بھی ناگہانی صورتحال میں پاک فوج کے علاقائی سینٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں، پاک فوج کی جانب سے سب سیکٹرز میں بھی کنٹرول روم قائم کیے جارہے ہیں۔ پاک آرمی کے دستے مظفرآباد، نیلم اور جہلم ویلی پہنچ گئے ہیں۔ پاک فوج ،سول انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ سیکورٹی کے فرائض انجام دیگی۔ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور سول انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں