جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری، جنرل عاصم منیر کب کمان سنبھالیں گے؟

راولپنڈی (پی این آئی) وزارت دفاع نے جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تین سال کے لیے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تین سال کے لیے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی 27 نومبر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 29 نومبر کو ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

جنرل سید عاصم منیر 29 نومبر کو بطور 17 ویں آرمی چیف کمان سنبھالیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر کو بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کمان سنبھالیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close