راولپنڈی (پی این آئی) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے فیض آباد کے مقام پر پی ٹی آئی کو جلسے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کا اجازت نامہ 56 شرائط کے ساتھ جاری کر دیا ہے۔ اس میں سب سے بڑی شرط فیض آباد کو 26 نومبر کی رات خالی کرنے کی عائد کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجازت نامے کے اہم نکات یہ ہیں:
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم راولپنڈی کھیلنے کے لیے پہنچ رہی ہے۔ راولپنڈی پولیس کو جلسے کے لیے تمام ضروری سیکیورٹی اقدامات کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور جلسے کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے طے شدہ راستے کو استعمال کریں۔ عمران خان جلسے سے پہلے اور جلسے کے بعد سن روف والی گاڑی استعمال نہیں کریں گے۔ علامہ اقبال پارک کو کارکنان کے رکنے کے لیےاستعمال نہیں کیا جائے گا۔ ریاست مخالف نعروں کی اجازت نہیں ہو گی۔ ٹریفک پولیس کے جاری کردہ ٹریفک پلان پر عملدرآمد یقنی بنایا جائے گا۔ کسی بھی جانی نقصان کی ذمے دار جلسے کی انتظامیہ ہو گی۔ ڈرون کیمرے کے استعمال کی بالکل اجازت نہیں ہو گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں