جنرل عاصم منیر آرمی چیف، جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، سرکاری اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے یہ بات سرکاری بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت کی تقرری کی باقاعدہ سمری منظوری کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر عارف علوی کو ارسال کر دی ہے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close