آرمی چیف کی تقرری، سمری موصول ہونے کے بعد وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا سربراہ اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کا سربراہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا۔ اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت ہوگی۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے

سمری میں چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لئے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close