شرم الشیخ (پی این آئی) موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئی ہیں اور بالآخر اقوام متحدہ کے تحت کوپ 27 اجلاس میں ماحولیاتی نقصان کے ازالے کے لیے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اس فنڈ کے قیام سے پاکستان کے سیلاب سے تباہ ہونے والے علاقوں میں تعمیر و ترقی میں مدد مل سکے گی۔
یہ بات اہم ہے کہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتے سے جاری کانفرنس میں پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک نے مالدار اور آلودگی پھیلانے والے ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں پہنچنے والی تباہی کی تلافی کی جائے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق دو ہفتوں کے مذاکرات کے بعد مطالبہ منظور کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ موسمیاتی انصاف کی جانب پہلا اہم قدم ہے۔ شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ 134 ملکوں کے لیے فنڈ قائم ہونے میں 30 سال کا طویل عرصہ لگا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں