پاکستانی وزارت خزانہ کی خاتون افسر جاپان میں گرفتار، سفیر کی کوششوں سے رہائی ملی، الزام کیا تھا؟

ٹوکیو (پی این آئی) جاپان میں گرفتار ہونے والی پاکستانی وزارت خزانہ کی خاتون افسر کو پاکستانی سفارتخانے کی بھرپور کوششوں سے رہا کرا لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کی وزارت خزانہ کی خاتون افسر پر جاپان میں ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے سمیت دیگر الزامات تھے۔ اس حوالے سے جاپان میں تعینات سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ کا کہنا ہے کہ خاتون افسر کو اگلے چند دنوں میں پاکستان روانہ کر دیا جائے گا۔

ٹوکیو میں متعین پاکستان کے سفیر نے مزید کہا کہ جاپان میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ان کے ساتھ ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close