امریکہ کو سنگین نتائج کی دہمکی دینے کے بعد شمالی کوریا نے میزائل چلا دیا

پیانگ یانگ (پی این آئی) شمالی کوریا نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دہمکی دینے کے بعد میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک خطے میں سلامتی کے بحران کو بڑھا رہے ہیں، واشنگٹن ایک جوا کھیل رہا ہے جس پر وہ پچھتائے گا۔اس حوالے سے عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ شمالی کوریا نے کہا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مشترکہ مشقوں پر شمالی کوریا کا فوجی ردعمل مزید غضبناک ہو گا۔ شمالی کوریا کی قیادت نے اس حوالے سے خبر دار کیا ہے کہ امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی مشقیں ان پر زیادہ سنگین خطرہ لے آئیں گی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے امریکا اور اتحادی ملکوں کے مشترکہ اجلاس کی مذمت بھی کی گئی تھی۔ یہ بات اہم ہے کہ امریکا نے اتحادی ملکوں کے سربراہی اجلاس میں پیانگ یانگ کے ہتھیاروں کے تجربات پر تنقید کی تھی۔ اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے جاپان اور جنوبی کوریا کا دفاع کرنے کا عزم کا اعادہ کیا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close