راولپنڈی (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو ملاقاتیں اور سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر شیخ رشید پر حملے کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس نے سابق وفاقی وزیر کو سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس حوالے سے شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے دھمکی آمیز کال کی تصدیق کی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز کال کے بعد راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید اور لال حویلی کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔
پنجاب پولیس کے ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز کال کرنے والے شخص نے اپنا نام ارشاد انصاری بتایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھمکی آمیز کال کی تحقیقات شروع کردی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں