لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان پر حقیقی آزادی مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کے بعد ان کی ذاتی رہائشگاہ کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے زمہ دار ذرائع کے مطابق عمران خان وزیر آباد حملے میں زخمی ہونے کے بعد زمان پارک میں واقع اپنی رہائشگاہ پر موجود ہیں جسکی وجہ سے صوبائی حکومت کی جانب سے ان کی سکیورٹی کیلئے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
سکیورٹی خدشات کی وجہ سے اس میں اضافہ کیاجا رہا ہے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اب عمران خان کی رہائشگاہ پر بلٹ پروف شیشے بھی پہنچا دیئے گئے جو عمران خان کی زمان پارک کی رہائش گاہ پر لگائے جائیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں