میلبورن (پی این آئی) صرف 24 گھنٹے رہ گئے۔ کھیلوں کی دنیا کے ماہرین نے ان 24 گھنٹوں کو اہم ترین اور فیصلہ کن قرار دیا ہے۔ ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 24 گھنٹے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ٹرافی کی جنگ لڑنے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ایک طرف کہا جا رہا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والا بڑا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
آئی سی سی نے فائنل میچ کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کرتے ہوئے ریزرو ڈے پر اضافی وقت کی گنجائش 2 سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو میچ نہ ہوسکا تو ریزرو ڈے پر میچ دن 3 بجے شروع کیا جائے گا، میچ کو مکمل تصور کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کا کم از کم دس، دس اوورز کھیلنا لازمی ہے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ٹائٹل جیتنے کے لیے پُرامید ہیں، تیس سال پہلے بھی اسی گراؤنڈ سے گرین شرٹس انگلش ٹیم سے ورلڈ کپ چھین چکے ہیں اس لیے اب بھی صورتحال مثبت اور امید افزا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں