راستے بند کرنے کو رسول اللہﷺ نے شیطانی عمل قرار دیا تھا، سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ نے اہم ریمارکس دے دیئے

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ رسول اللہﷺ نے راستے بند کرنے کے عمل کو شیطانی قرار دیا تھا، عدالت عظمیٰ نے سڑکوں کی بندش سے بنیادی حقوق کی پامالی پر فیصلے دیے ہیں جن میں واضح ہے کہ اجازت کے بغیر سڑکوں پر اجتماعات نہیں ہوسکتے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےاحتجاج کے دوران سڑکوں کی بندش کے حوالے سے اہم ریمارکس دیے ہیں ۔معزز جج نے کہا کہ دوسروں کے بنیادی حقوق متاثر کرکے آزادی اظہار کا حق استعمال نہیں کیا جاسکتا،

سڑک کو غیر معینہ مدت تک جمع ہونے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا لہٰذا جو مظاہرین لوگوں کے سڑکوں کے استعمال کرنے کے حق میں رکاوٹ ڈالیں ان کو قانون کے تحت جوابدہ ٹھہرانا لازمی ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ ریاست کی صرف یہ ذمے داری نہیں کہ وہ مظاہرین کے اجتماع کو آسان بنائے، ریاست کی اولین اور بنیادی ذمے داری ہےکہ ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close