پارٹی پالیسی سے اختلاف، پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی کی ہائی کمان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں اور اسلام آباد میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جمع کرا دیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں استعفے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات میں معلوم ہوا کہ پارٹی کی قیادت میرے سیاسی مؤقف سے خوش نہیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ پارٹی کی قیادت نے سینیٹ کی رکنیت سے میرا استعفیٰ مانگا ہے، جس پر میں بخوشی ایوانِ بالا سے استعفیٰ دینے پر راضی ہوں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close