عمران خان نے اعتزاز احسن کیساتھ ملاقات میں بڑی خواہش کا اظہارکردیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔اعتزاز احسن نے عمران خان کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔اعتزاز احسن نے عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اعتزاز احسن سے ایف آئی آر کے قانونی معاملات پر مشاورت کی،اس کے علاوہ سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

 

 

 

 

اعتزاز احسن کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں پہلے بھی سرگرم رہیں۔اس حوالے سے جب عمران خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ 17 سال سے خواہش ہے اعتزاز احسن تحریک انصاف کا حصہ بنیں،انتظار میں ہوں اعتزاز احسن کب پی ٹی آئی میں شامل ہو کر ساتھ چلیں گے۔جبکہ کچھ عرصہ قبل اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے اپنا موقف دیا تھا۔اعتزاز احسن نے پیپلز پارٹی چھوڑنے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں ہوں اور عمران خان میرے دوست ہیں،پچاس سال عمران خان اور میرے گھر کی دیوار سانجھی ہے،پیپلز پارٹی میری فیملی ہے۔ ق اعتزاز احسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف پر کسی کو برا بھلا کہنے یا رانا ثناء اللہ کی زبان استعمال کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔ایک گروہ کو خبر مل گئی کہ میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جا رہا ہوں،یہ واویلا مچایا جا رہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنا چاہیے۔کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مجھے نگران وزیر اعظم بنانے کی بات ہو رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کہا جاتا رہا کہ پارٹی دشمن رویے کے خلاف مال روڈ پر مظاہرہ ہورہا ہے،عمران خان میرے دوست ہیں مگر پیپلز پارٹی میراخاندا ن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close