لاہور (پی این آئی) وزیر آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج ہو گئی ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا پی ٹی آئی ایف آئی آر پر اپنا موقف دے چکی ہے ، اگر ہمارے نامزد تین نام شامل نہیں تو ایف آئی آر قبول نہیں ، ہمارے لئے یہ کاغذ کا ایک بے قعت ٹکڑا ہو گی ۔ خیال رہے کہ عمران خان پرقاتلانہ حملےکا مقدمہ تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج کرلیا گیا۔
مقدمہ قتل، اقدام قتل ، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیاگیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ مقدمے میں عمران خان کے نامزد کردہ کوئی نام نہیں ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کو کل سپریم کورٹ میں پیش کیاجائےگا،سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد ایف آئی آر کو عام کیا جائے گا۔خیال رہے کہ آج دوران سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان پرقاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنےکی ہدایت دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں