عمران خان کا منگل کو لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منگل کو وزیر آباد سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ جہاں مجھے گولیاں لگیں وہیں سے میرا مارچ دوبارہ شروع ہوگا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق انھوں نے کہا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ منگل سے وزیرآباد سے مارچ شروع ہوگا، ہمارا لانگ مارچ 10 سے 15 دن میں پنڈی پہنچے گا،

میں خود پنڈی آؤں گا، پورے پاکستان سے لوگ آئیں گے، اور خود انھیں لیڈ کروں گا۔عمران خان نے کہا 3 دن ہو گئے پنجاب حکومت بھی ہماری ہے، اس کے باوجود ہم ابھی تک ایف آئی آر نہیں کٹوا پائے، سابق وزیراعظم کہہ رہا ہے کہ 3 لوگ ملوث ہیں، مجھے یقین ہے کہ ان 3 لوگوں نے یہ سب کچھ کیا ہے، یہ میرا حق ہے کہ تفتیش ہو، جس سے سب پتا چل جائے گا، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہماری اپنی پولیس منع کر رہی ہے، میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ اور

سابق وزیر اعظم ہوں، جب میں ایف آئی آر نہیں کٹوا پا رہا تو باقی قوم کیا کرے گی۔انھوں نے کہا شہباز شریف نے جوڈیشل کمیشن کی بات کی ہے، میں اسے ویلکم کرتا ہوں، مجھے اس ملک میں صاف اور شفاف تحقیقات چاہئیں، پہلے ایک ویڈیو نکلتی ہے جس میں کہا گیا میں مذہب کی توہین کرتا ہوں، وہ ویڈیو کہاں سے نکلتی ہے، کون نکالتا ہے یہ پتا چلنا چاہیے، مریم صفدر، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سے کون پریس کانفرنس کراتا ہے؟ اور مجھے پتا چل جاتا ہے کہ انھوں نے مجھے سلمان تاثیر کی طرح قتل کرانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close