حافظ آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کو دھمکیاں دینے کے الزام پر ن لیگ کے سابق وائس چیئرمین حافظ آباد رائے قمر زمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ رائے قمر زمان کو گاؤں کالیکی کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان کو دھمکیاں دینے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے رائے قمر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔
اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کو دھمکیاں دینے والے ن لیگی رہنما کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں