عمران خان پر حملے کا الزام، وزیراعظم شہباز شریف نے مشروط طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان حملے کی سازش کے ثبوت دے ،مستعفی ہوجاؤں گا، کہتا واقعے میں شہبازشریف ، رانا ثناء اللہ اورا یک افسر شامل ہے، جھوٹ نہ بولیں ثبوت فراہم کریں، مذہب کارڈ کیخلاف ہوں سیاست کوسیاست رہنا چاہیے۔

 

 

انہوں نے لاہور میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت کو جو بھی مدد چاہیے ہم حاضر ہیں، میں نے اس روز پریس کانفرنس ملتوی کردی، جاں بحق شخص کو اللہ جنت الفردوس میں جگہ دے اور عمران نیازی سمیت زخمیوں کو صحتیابی عطا فرمائے۔جب سے یہ واقعہ ہوا ہے تب سے کہا جارہا ہے کہ واقعے میں شہبازشریف ، رانا ثناء اللہ اورا یک افسر شامل ہیں،ایک بار پھر جھوٹ اور گھٹیاپن کا مظاہرہ کیا گیا، کل اور پرسوں بدترین الزام تراشی کی گئی۔جب آپ قوم کو ایک کھائی کی طرف لے جانے کی حرکتیں کررہے ہوں تو پھر ضرورت ہے کہ جواب دیا جائے۔ چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں برف پگھل گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نیازی اپنی گھناؤنی سازشوں سے قوم کو چھلنی چھلنی کررہے ہیں۔ ہمیں ماڈل ٹاؤن کیس میں ٹرائل کورٹ نے کلین چٹ دی، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پر اس طرح حملہ آور ہے کہ جیسے کوئی دشمن ہے،سپہ سالار اور ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر گالیاں چل رہی ہیں، دن رات جھوٹ بولنے والا شخص آج افواج پاکستان پر حملہ آور ہے، بھارت خوش ہورہا ہے کہ عمران خان اداروں کیخلاف اٹھ کھڑا ہوا، یہ شخص گھناؤنی سازشوں سے قوم کو گمراہ کررہا ہے۔

 

 

 

شہبازشریف نے کہا کہ یہ جو الزام لگایا گیا ہے، پنجاب حکومت تمہاری ہے، آپ کے پاس اسپیشل برانچ اور آئی بی ہے، وفاق کا مراسلہ پنجاب کو لکھ کر دیا، کہ لانگ مارچ میں دہشتگردی کے خطرات ہیں، آئی جی اور ہوم سیکرٹری بتائیں ابھی تک ایف آئی آر کیوں درج نہیں ہوئی؟انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قوم کو بتائیں پوسٹ مارٹم کیوں نہیں ہوا،4گولیاں ہیں یا 16گولیاں ہیں؟ مذہب کارڈ کے خلاف ہوں سیاست سیاست ہے، مذہب کارڈ کے استعمال سے احسن اقبال زخمی ہوا تو کسی نے پوچھا؟ آج جو شخص ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی ہیں، وہ جرم کو قبول کرتا ہے ، ہمیں اس کے نتائج پر غور کرنے کی ضرورت ہے،عمران خان سازش کے ثبوت دے ایک لمحہ بھی وزیراعظم نہیں رہوں گا، ثبوت سامنے لائیں جھوٹ نہ بولیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close