کسی کو ادارے یا افسران کی بے عزتی کی اجازت نہیں دی جائے گی، عمران خان کے خطاب پر پاک فوج کا شدید ردِعمل آگیا

راولپنڈی(پی این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزام پر پاک فوج کا سنجیدہ رد عمل سامنے آگیا ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کا غیر ذمہ دارانہ بیان قابل قبول نہیں ،الزامات غیر ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مفاد پرستوں کے الزامات سے فوج کو داغدار کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ادارہ اپنے افسران اور سپاہیوں کی ہر قیمت پر حفاظت کرے گا،کسی کو ادارے یا افسران کی بے عزتی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت سے درخواست ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل تنظیم ہے،پاک فوج کا مضبوط اور انتہائی موثر خود احتسابی کا نظام موجود ہے۔واضح رہے کہ قوم سے خطاب میں عمران خان نے قاتلانہ حملے کی ذمہ داری شہباز شریف ، رانا ثنا اللہ اور ایک افسر پر عائد کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں