مجھے حملے کے نتیجے میں چار گولیاں لگیں، عمران خان کا قاتلانہ حملے کے بعد پہلا خطاب

لاہور(پی این آئی) مجھے حملے کے نتیجے میں چار گولیاں لگیں۔۔ سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ مجھے حملے کے نتیجے میں چار گولیاں لگیں۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں مجھے مارنے کی کوشش کی گئی، چاہتا ہوں ڈاکٹر فیصل آپ کو تفصیل بتا دیں پھر آپ کو آگاہ کروں گا۔

 

 

عمران خان نے کہا کہ ایک روز پہلے پتہ چل گیا تھا مجھے وزیر آباد یا گجرات میں مارنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا، پچھلے چھ ماہ کی تفصیل آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ نے مجھے ہٹانے کی دھمکی دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close