اسلام آباد(پی این آئی) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دے دی گئی ۔ جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے کی بھی منظوری دی گئی ۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرریوں کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام کی منظوری دی گئی ۔ سپریم کورٹ کیلئے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی کے ناموں کی منظوری 10 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں