پی ٹی آئی لانگ مارچ میں فائرنگ، سینیٹر فیصل جاوید بھی شدید زخمی

وزیر آباد (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنیٹنر کے قریب فائرنگ کا واقعہ،فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید کے بھی زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں چار سے پانچ افراد زخمی ہو ئے،زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کا واقعہ وزیرآباد میں پیش آیا،جہاں اللہ والا چوک میں پی ٹی ائی استقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی، جس وقت فائرنگ ہوئی تو عمران خان کا کنٹینر بھی اللہ والا چوک کے قریب ہی موجود تھا، وزیرآباد میں فائرنگ کے بعد مارچ میں بھگدڑ مچ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close