گوجرانوالہ (پی این آئی) عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، عمران خان کے پائوں میں گولی لگی ہے لیکن وہ محفوظ ہیںاور کنٹینر سے اعلانات کے ذریعے کارکنان کو پیغام جاری کیا جارہا ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کی وجہ سے لانگ مارچ کو بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کا کنٹینر چلتا ہوا وزیر آباد میں کچہری کی طرف بڑھ رہا تھا کہ گلی کے اندر سے ایک شخص نمودار ہوا جس نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی اس کے بعد اچانک فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا،
کنٹینر پر موجود افراد بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں، عمران خان فائرنگ کے واقعہ میں محفوظ رہے تاہم ان کے پائوں پر گولی لگنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے اور انہیں کالے رنگ کی گاڑی میں بیٹھا کر فوری نامعلوم مقام پر روانہ کر دیا گیا، فائرنگ کا آغاز ہوتے ہی کنٹینر کو روک دیا گیا ، مارچ میں شریک لوگوں کے درمیان بھگدڑ مچ گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں