اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف سے جلسے کی اجازت کے لیے بیان حلفی طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بیان حلفی میں 39 شرائط درج ہیں، بیان حلفی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط سے ہونے چاہئیں۔ اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت صرف ایک دن کے لیے ہو گی، اسٹیج پر 12 افراد کون ہوں گے؟ انتظامیہ سے اجازت لینا ہو گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جلسے میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہوگا، جلسے میں مذہب سے متعلق بیان بازی سے گریز کرنا ہو گا۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جلسے میں کسی قسم کا اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی، منتظمین یقینی بنائیں جلسے میں قومی یا پارٹی پرچم نذر آتش نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں